اسرائیل نے گزشتہ درمیانی شب شامی دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، جس میں دمشق کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے اسے روک دیا اور دشمن کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔
خبر رساں ایجنسی نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دمشق کو نشانہ بنانے والا یہ حملہ مارچ کے اواخر کے بعد پہلا حملہ ہے اور 2 مئی کو حلب شہر کے آس پاس کے مقامات پر اسرائیلی بمباری میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔