ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل گیمز: پنجاب کے کھلاڑیوں نے مزید 2 میڈلز جیت لیے، تعداد 65 ہوگئی

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز2023ء میں پنجاب کے دستے نے پیر کو مزید 2 میڈلز کا اضافہ کر دیا۔

صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر پنجاب کے ایتھلیٹس نے اب تک 65  تمغے جیت لئے ہیں جن میں3 گولڈ میڈلز، 11 سلور اور 51 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق پنجاب کے ایتھلیٹ نے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ، پنجاب کے ایک ویٹ لفٹر نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے 73 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں آرمی اور واپڈا کے حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس کے وومن سنگل کے سیمی فائنل میں آرمی کی حور فواد نے پنجاب کی فاطمہ خا ن کو 4-3سے ہرادیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے نیشنل گیمز کے 34ویں ایڈیشن میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں