ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ روانہ

مدینہ منورہ: 773پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ میں8 دن قیام کے بعد مکہ روانہ ہوگیا۔

ترجمان مذہبی امورکے مطابق عازمین کو 18جدید ترین بسوں میں روانہ کیا گیا، عازمین نے مسجد نبویۖ میں 40 نمازیں ادا کیں۔روانہ ہونے والے عازمین نے مدینہ منورہ میں تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی۔

 بسوں میں مدینہ سے مکہ روانہ ہوتے وقت رقت آمیز مناظر تھے، عازمین احرام باندھ کر بسوں میں سوار ہوئے۔عازمین حج کی ادائیگی تک مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے، مکہ روانہ ہونے والے عازمین پہلی پرواز سے 21 مئی کو مدینہ آئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں