ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹرکمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں اگلے پندرہ دن تک 10 سے 12 روپے کی کمی دکھائی دے رہی ہے تاہم ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ سے صرف 10 روپے فی لٹر تک ریلیف مل سکے گا۔

ڈیزل کی سابق ریفائنری قیمت میں 4-5 روپے فی لٹر کی کمی دکھائی دے رہی ہے اور حکومت آنے والے پندرہ روز میں قیمت کم کرنے کا جائزہ لے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کسی بڑی کمی کی عکاسی نہیں کی گئی اور اس میں قدرے اضافہ ہوا ۔

انٹربینک مارکیٹ میں شرح تبادلہ میں پندرہ ہفتے کے دوران کوئی بڑا اتار چڑھا دیکھنے میں نہیں آیا، حکومت پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے دبا ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں