ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں پولیس کی کارروائیاں،110 مبینہ مجرم گرفتار

تالقان: افغانستان میں پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے شمالی صوبہ تخار میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 110 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے منگل کو کہا کہ گرفتار افراد ڈکیتی، موبائل چھیننے، جعلسازی، چوری اور منشیات کی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ کارروائی افغان نگران حکومت کی ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں