ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کی اشتعال انگیزی ناقابلِقبول ہے: آلتون

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹرفخر  الدین   آلتون نے سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کی اشتعال انگیزی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم PKK کے ارکان نے کل رات سویڈن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر نام نہاد PKK پرچم کو لہرانے کی کوشش کی۔

   آلتون نے انگریزی میں اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ PKK دہشت گرد تنظیم کے ارکان کو   سویڈن میں آزادی سے اپنی سرگرمیاں جاری (جنہوں نے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے) رکھنا  قابل قبول نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ راتان دہشت گردوں نے  سویڈن کی پارلیمنٹ پر نام نہاد PKK کا جھنڈا لگا دیا۔ سویڈش حکام کو اس واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے، ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ہمیں امید ہے انہیں  سویڈن حکام سویڈش کی سرزمین پر کام کرنے سے روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ  یکم جون سے نئَ قانون پر  سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور چار جون کو دہشت گرد تنظیم کے مظاہرے کو ر وکنے کے لیے سویڈن حکام کو ابھی ہی سےاقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔   

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں