ممبئی: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے زیریں کمیپ میں آنے والے مہم جو چوٹی پر جانے سے پہلے اپنے پیچھے کچرا چھوڑنے لگے ہیں جس پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوٹ نے غصے کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ماؤنٹ ایورسٹ کے زیریں کیمپ میں کچرے کے ڈھیر دکھائے گئے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جو انسان اپنے آپ کو خدا کی پسندیدہ مخلوق گردانتا ہے، وہ ذرا دوبارہ اس پر غور کرلیں۔
Whoever thinks human is God’s favourite needs a reality check, look at this scene you would realise human is probably God’s least favourite, they tend to leave their smelly, stinky, filthy footprints everywhere…. Save the world from humans please … 🙏 https://t.co/TuIFc4iBho
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) May 30, 2023
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح آنے والے مہم جو ہر جگہ ’اپنے بدبودار، گندے نشان چوڑ جاتے ہیں اور قدرت کی بے عزتی کرتے ہیں۔ کنگنا رناوٹ کے اس پیغام پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔
ٹویٹر پر اداکارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ کا ایک مختصر کلپ ری-پوسٹ کیا جس میں خیموں کے باہر کافی کوڑے دان موجود تھے۔ ویڈیو میں کیپشن دیا گیا کہ ایورسٹ کے دورے بند کرو یا اس کی حالت ٹھیک کرو۔ براہ کرم دنیا کو انسانوں سے بچائیں۔