ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی کا آپشن بھی چھن جانے کا خدشہ

 اسلام آباد: ایشیا کپ 2023کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا موقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی،آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی ہوئی ہے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعوی کیا تھا کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں