ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے 2روپوش رہنما گرفتار

 پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد احمد خٹک اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مینا خان کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں رہنما 9مئی واقعات کے بعد روپوش تھے۔

دونوں رہنمائوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔شاہد خٹک کرک سے ممبر قومی اسمبلی خیبرپختونخوا تھے جبکہ مینا خان پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہیں۔

 دونوں پی ٹی آئی کے فعال رہنمائوں میں سے ایک ہیں۔پشاور پولیس نے دونوں رہنمائوں کو پشاور کے ایک علاقے سے حراست میں لیا ہے۔

شاہد خٹک کے خلاف توڑ پھوڑ اور سڑک بندش میں ملوث ہونے کے شبے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات تھانہ کرک سی پی، بانڈہ داد شاہ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں