ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں نے مہنگائی کر کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، محمد جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، ملک کوآئی ایم ایف کی بھیک کے سہارے نہیں چلا جا سکتا، سودی معاشی نظام سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔عوام بدحال ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکمرانوں نے مسلسل مہنگائی کے نشتر چلا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نموانتہائی کم رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ   عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، حکمرانوں کو احسا س ہی نہیں کہ عوام کس قدر اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14فیصد تک ہوشربا اضافہ قابل مذمت ہے۔اس ظالمانہ اقدام کو واپس لیا جائے۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ   ہوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے دینے کی قسم کھا رکھی ہے، گردشی قرضہ 2536ارب سے تجاوز کر چکا ہے،  ملک کے نا مساعد حالات کی بدولت رواں سال کے دوران آٹھ لاکھ پچاس ہزار افراد بیرون ممالک چلے گے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں، ملک و قوم اس وقت قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنسے ہوئے ہیں۔حالات سوچوں سے بھی کہیں زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور نا اہلوں حکمرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں