صدر رجب طیب ایردوان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ اور کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
صدارتی اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربیا کے صدر ووچچ اور کوسوو کے وزیر اعظم کرتی نے صدر ایردوان کو دوبارہ صدارت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ایردوان نے کہا کہ کوسوو کے شمال میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کا واحد راستہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی حیثیت سے وہ مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔