ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جماعت اسلامی کا منشور نظریہ پاکستان کی تکمیل کا پروگرام ہے، دردانہ صدیقی

لاہور: سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہی تمام مسائل کا حل ہے،جماعت اسلامی کا منشور  نظریہ پاکستان کی تکمیل کا پروگرام ہے۔

دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ نظریے و مقاصد پر یقین، قانون  اور انصاف کی بالا دستی قوموں کو دوام واستحکام دیتی ہے، خواتین مختلف شعبہ جات میں وطن کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کر رہی ہیں، قائداعظم کے بیان کردہ اصول ایمان، اتحاد،تنظیم ہماری قومی زندگی کے رہنما اصول ہونے چاہیں،یہ باتیں انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ضلع لاہور کے تحت مختلف طبقات اور شعبہ جات کی بااثر خواتین کے ساتھ عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اللہ کی نعمتوں کے شکرانے کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی کبریاء کا اظہار اور احترام کریں اور شکر گذار لوگوں میں شامل ہوں۔ جماعت اسلامی کا منشور اعتدال پسند ضابطہ اور ملکی ترقی کا زینہ ہے اور یہی دراصل نظریہ پاکستان کی تکمیل کا پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی حالات میں کراچی اور گوادر کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہی تمام مسائل کا حل ہے، اقوام متحدہ کے فورم پر عالمی نظریات میں جماعت اسلامی کی رہنما خواتین نے اسلام کے عورت کو عطا کردہ حقوق کے چارٹر کی بات کی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں معزز و بااثر خواتین مختلف شعبہ جات میں وطن کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کر رہی ہیں۔

نگران سیاسی سیل، حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  ثمینہ سعید  نے جماعت اسلامی کے منشور کے اہم نکات پیش کئے- اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں سمجھدار، سنجیدہ، پڑھی لکھی بااثر خواتین اب شدت سے محسوس کر رہی ہیں کہ ملکی قیادت  باشعور اور امانت دار لوگوں کے ہاتھ میں دینا ناگزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں