ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی کی چال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی چال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی عمران نیازی کی چال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں۔ 9مئی کے واقعات سے نظرہٹانے کے لیے وہ بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جوشخص اداروں کے خلاف مسلسل غلط زبان استعمال کرتا رہا اور لوگوں کو دفاعی تنصیبات پر حملے کے لیے اکساتا رہا وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص شہدا کی یادگاروں کو نیچے گرانے کے لیے لوگوں کو اکساتارہا، وہ کسی بھی حدتک جاسکتا ہے۔نفرت، جھوٹ و قوم کو تقسیم کرنے والا شخص ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں