ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے ۔

علاقے میں کسی بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں