پاکستانی وزیر شہباز شریف نے بھارتی ریاست اوڑیسہ میں ہوئے ہولناک ٹرین تصادم میں ہلاکتوں پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بھارت میں ہوئے اس ٹرین حادثے پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے اور میں قیمتی انساجی جانوں کے ضیاں پر دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفا یابی کی تمنا کرتا ہوں۔
امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھی اس حادثے پر گہرتے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی تمنا ظاہر کی ہے ۔
گزشتہ روز بھارتی ریاست اوریسہ میں دو مسافر ٹرینوں اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس میں اب تک 288 افراد ہلاک اور نو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔