ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات، نئی پارٹی بنانے پر گفتگو

لاہور: پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے، جس میں نئی پارٹی بنانے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔ عوام اعتماد رکھیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گروپ نہیں بنا، سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے۔ پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا۔صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں