ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائشہ اقبال نے تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

لاہور:تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں ، ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، میرا کسی سیاسی گھرانے سے تعلق نہیں،مجھے عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے سیٹ ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی کو 1500 خواتین نے درخواستیں دی تھیں، اس بار 750 کے قریب درخواستیں دی جاچکی ہیں، مجھے یقین نہیں تھا کہ ایم پی اے بن جائوں گی۔عائشہ اقبال خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں