ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیئم: ہمارا اسلحہ روس کے خلاف استعمال نہیں ہو گا

بیلجیئم حکومت نے کہا ہے کہ ہمارا، یوکرین کو فراہم کیا گیا، اسلحہ روس کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یوکرین کو فراہم کیا گیا اور بیلجیئم کی ایف این ہرسٹل کمپنی کا ساختہ "ایف ا ین سکار” خودکار اسلحہ، روس میں حکومت مخالف گروپوں کی طرف سے، روسی فوج پر حملوں میں استعمال کئے جانے سے متعلق ویڈیو مناظر بیلجیئم میں موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں موضوع سے متعلق سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بیلجیئم ساختہ اسلحے کے روس میں استعمال ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں خفیہ ایجنسی سے معلومات طلب کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں  فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی بات  نہیں کر سکتا۔ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کےلئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ فراہم کیا جانے والا اسلحہ صرف یوکرینی زمین کے دفاع کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ڈی کرو نے کہا ہے کہ "بیلجیئم ساختہ اسلحے کے بارے میں بھی اور دیگر یورپی ممالک سے یوکرین جانے والے اسلحے کے بارے میں بھی ہمارے نہایت سخت اصول  ہیں۔ ہم نے یوکرین سے اس صورتحال کی وضاحت  طلب کی  ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں