ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جڑواں شہروں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں تیل کی سپلائی بند

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں تیل کی سپلائی بند کردی۔ آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سے کہوٹہ جانیوالے راستے کی گزشتہ 4 روز سے بندش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کو تیل کی سپلائی بند رہے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روڈ کا معاملہ حل ہونے تک تیل کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، ضلعی انتظامیہ کی غیرسنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ واضح رہے کہ تیل کی سپلائی سے اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت دیگر تنصیبات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں