ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ ،13 افراد زخمی

کیف:روسی فوجیوں کے یوکرین کے دنیپرو شہر پر میزائل حملے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان مین اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک دو منزلہ مکان کو نقصان پہنچا ہے جس کے ملبے تلے افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکلالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

زیلنسکی نے روس پر دہشتگردانہ حملوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ریاست اور عوام کے خلاف ہر قسم کی تخریب کاری کا ذمہ دار روس ہے ،دنیپرو شہر کے منتظم سرگی لیساک نے بتایا کہ اس حملے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین،چھ ،گیارہ اور پندرہ سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں