ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا قیمتوں میں اضافے کے لیے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان

ویانا: سعودی عرب نے قیمتوں میں اضافے کے لیے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے،ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان پیداوار کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اجلاس میں تیل کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔ کمی کا مقصد تیل کی قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے،سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں