ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی مزید 2 خواتین عہدادران کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

 ملتان:پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے اور شازیہ عباس نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

 یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں اور ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک درجنوں اہم رہنما اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی قافلے سے الگ ہوگئے ہیں۔

 ملتان سے سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست سے کنارہ کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے، کبھی جلا گھیرا کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونیوالے جلا گھیرا کی مذمت کرتی ہوں، میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ سیاست کو جاری رکھ سکوں۔

 دوسری جانب پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

شازیہ عباس کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 9 مئی کو عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہوئی تھی، دفاعی تنصیبات پر حملے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی مذہب یا معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں