ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: اسکول طالبات کو زہر دیدیا گیا، 60 لڑکیاں اسپتال منتقل

کابل: افغان صوبے سرپول میں ایک اسکول کی 60 لڑکیوں کو زہر خوانی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا۔ جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں