ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں دھماکے سے ڈپٹی گورنر جاں بحق

بدخشاں :افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکا ہوا جس میں صوبے کے ڈپٹی گورنر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ چین اور تاجکستان کی سرحد کو ملانے والے صوبے بدخشاں میں ہونے والے دھماکے میں ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے ساتھ ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا جب کہ دھماکے میں 6عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں