ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ ریلیز کیلئے تیار

 ممبئی: ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ 

فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ میں مرکزی کردار سے شہرت ملی تھی۔

’72 حوریں‘ کے پروڈیوسر اشوک پنڈٹ نے ٹویٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

2019 میں بھارت کے اندر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا پریمیئر ہوا تھا اس میں اسے یونیسکو گاندھی میڈل کے اسپیشل مینشن سے نوازا گیا تھا۔

سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں