ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’بیجو باؤرا‘ کیلئے سنجے بھنسالی اور رنویرسنگھ کے درمیان پرافٹ شیئرنگ معاہدہ

 ممبئی: بالی وڈ کو ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ چوتھی مرتبہ فلم ’بیجو باؤرا‘ کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ 

فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ فلمی پروجیکٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے اداکار نے فیس کے بجائے پرافٹ شیئرنگ ڈیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا تاکہ بھنسالی اپنی مرضی کے مطابق بڑے پیمانے پر فلم میں سرمایہ کاری کرسکے اور پروجیکٹ کو نئے لیول تک لے کر جاسکیں۔

فلم کے تجارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر فلم کامیاب رہی تو رنویر سنگھ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے منافع حاصل کریں گے جبکہ بھنسالی اور رنویر کی موجودگی میں فلم کی کامیابی یقینی سمجھی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں