ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کے لئے تہنیتی پیغامات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے متعین کردہ نئے وزیر خارجہ خاقان فیدان  کو غیر ملکی ہم منصبوں کی طرف سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ٹویٹر سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں وزیر خارجہ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ” میں، آپ کو ترکیہ  کاوزیرِ خارجہ متعین ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عصری مشکلات  کا سامنا کرنے کے لئے ہمارے سامنے بہت کچھ موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے ممالک اور علاقے کے مفاد  کی خاطر باہمی تعاون کومزید فروغ دیں گے”۔

سربیا کے وزیر خارجہ ایویتشا داچچ، شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ بوژار عثمانی، کوسووہ کے وزیر خارجہ  ڈونیکا گیروالا، کرغستان کے وزیر خارجہ جین بیک قولوبایف اور پولینڈ کے وزیر خارجہ زبینیو راو نے بھی وزیر خارجہ خاقان فیدان کو سوشل میڈیا سے نئے عہدے کی مبارکباد دی ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ سلیم عبداللہ الجابر الصباح، الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف اور ملائشیا کے وزیر خارجہ زامبرے عبدالقادر نے بھی خاقان فیدان سے ٹیلی فونک ملاقاتیں کیں اور  وزیر خارجہ متعین ہونے کی مبارکباد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں