لاہور:سوئنمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کامعاملہ،وزیراعلی پنجاب کے نوٹس پر لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سوئمنگ پولزکےخلاف کریک ڈاون کافیصلہ کرلیا گیا۔
تمام ڈیویژنل کمشنرزکو بغیراین اوسی سوئمنگ پولز کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ بغیراین اوسی سوئمنگ پولز مالکان پولزکو بند کر دیں۔
محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ پولزبنانے کے لیے ڈی سیزمحکمہ انجینیرنگ اور اسپورٹس سے این اوسی لینا لازمی ہوگا،بغیراین اوسیز پولز کو سیل کرکے جرمانہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور کے علاقے گجر پورہ میں دو نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔