ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرین حادثے میں ہلاک 101افراد کی شناخت نہ ہو سکی، بھارتی حکام

نئی دہلی:مشرقی بھارتی ریاست میں مسافر ٹرینوں کے درمیان حادثے کے 84گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لواحقین کو اپنے پیاروں کی میتیں نہ مل سکیں۔

بھارتی حکام کے مطابق دو الگ، الگ خاندانوں کی جانب سے ایک ہی لاش کے رشتہ دار ہونے کا دعوی سامنے آیا ہے، لاشوں کی شناخت میں دشواری کی وجہ سے مقامی حکومت نے مشتبہ لاشوں کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے غیر تصدیق شدہ رشتہ دار اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے لینے شروع کر دیے ہیں، لاش کے مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔؎

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ملنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، حکومت سے معاوضہ ملنے کی وجہ سے کچھ لوگ لاشوں کے رشتہ دار ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں