یورپی یونین کے ممالک پولینڈ ،ہنگری،رومانیہ ،سلوواکیہ اور بلغاریہ نے یوکرین سے اناج کی درآمد کی حد بندی پندرہ ستمبر تک بڑھا دی ہے۔
یورپی یونین کمیشن نے یوکرین سے اناج کی درآمد پر نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔
اس کے مطابق، پولینڈ،ہنگری ،رومانیہ،سلواکیہ اور بلغاریہ نے یوکرین سے گندم ،مکئی ،سورج مکھی اور کنولا کی درآمد سے متعلق تدابیر کو پندرہ ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔