ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین: کاخوفکا بیراج پر حملہ ایک جنگی جُرم ہے

یورپی یونین کونسل کے سربراہ شارل میشل نے روس کو کاخوفکا بیراج کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اس اقدام کو جنگی جُرم قرار دیا ہے۔

میشل نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کاخوفکا بیراج پر حملے نے ہمیں شدید دھچکا لگایا ہے۔ یہ حملہ ایک جنگی جُرم ہے۔

میشل نے کہا ہے کہ ہم روس اور اس کا ساتھ دینے والوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں، 29  تا 30 جون کو متوقع یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اس موضوع  کو ایجنڈے پر لاوں گا اور سیلاب کا خطرہ محسوس کرنے والے علاقوں میں پہلے سے زیادہ امدادی سامان بھیجنے کی تجویز پیش کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں