ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ادیتیہ رائے اور انیل کپور کی ویب سیریز ’دی نائٹ مینیجر 2‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

 ممبئی: بھارتی اداکار ادیتیہ رائے کپور اور انیل کپور کی ویب سیریز ’دی نائٹ مینیجر‘ کے دوسرے اور فائنل سیزن کا ٹریلز ریلیز کردیا گیا۔ 

’دی نائٹ مینیجر‘ ایک انٹرنیشنل شو کا ری میک ہے جسے 2016 میں برطانیہ میں ریلیز کیا گیا تھا، انگریزی شو میں ٹام ہڈلسٹن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ویب سیریز 30 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی اور مداحوں کو سیریز کے سنسنی خیز اختتام دیکھنے کا شدت سے انتظار ہے۔

’دی نائٹ مینیجر‘ کا پہلا سیزن چار اقساط پر مشتمل تھا جسے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا اور فلمی شائقین نے اسے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے سیزن کی کہانی میں ادیتیہ رائے کپور، انیل کپور کے اسلحے کے بزنس کی تفتیش کرتے ہیں اور دوسرے سیزن کو پہلے کے اختتام سے جاری کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں