ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان، ڈپٹی گورنر اور قائمقام گورنر خود کش حملے میں جان بحق

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر اور قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

بدخشاں کے دفتر گورنر کے شعبے ثقافت و اطلاعات کے منیجر  معزالدین احمدی نے اعلان کیا کہ صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح  08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

احمدی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بدخشان کے ڈپٹی گورنر اور  قائمقام  گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا  ہےکہ دھماکہ خودکش حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں