ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این ایف نے بلوچستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،5ملزمان گرفتار

کوئٹہ:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے سیکڑوں کلو چرس برآمد کرکے بلوچستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

بلوچستان میں اے این ایف کی انسداد منشیات کے لئے 6 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرک سے 400 کلوگرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کوئٹہ میں میر احمد روڈ پر واقع فلیٹ پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 40 کلوگرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ ہی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب پاک افغان بارڈر چمن پر ایک کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 290 گرام مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔

چمن کا رہائشی ملزم پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔چمن، پنجگوراور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

برآمدشدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی۔اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں