ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسید کا الزام، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی پیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ 

ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں بشری بی بی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں