ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جِم ہائنز وفات پا گئے

100 میٹر کی ریس کو 10 سیکنڈ سے کم وقت میں مکمل کرنے والے پہلے امریکی سپرنٹر جِم ہائینز 76 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

جِم ہائنز نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں 9 سیکنڈ 95 سپلِٹ سیکنڈ میں 100 میٹر کی ریس مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ریکارڈ  1988 تک ان کے پاس رہا۔

1968 کے اولمپکس میں ریکارڈ توڑ کر  طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے400 میٹر کی  ریلے ریس میں بھی امریکہ کے لئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ہائنز، 1968 کے اولمپکس کے بعد ایتھلیٹکس  سے ریٹائر ہو گئے اور ‘میامی ڈولفن’ اور ‘کنساس سٹی شیف’ ٹیموں میں امریکن فٹبال کھیلتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں