علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ایک دہشت گرد نے شمالی شام چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں ہتھیار ڈال دیے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ”ترک فوجیوں کی پرعزم کارروائیوں کے نتیجے میں، PKK/YPG دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ شمالی شام کے چشمہ امن کے علاقے میں PKK/YPG کے ایک دہشت گرد نے ہمارے کمانڈوز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔”