ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی نئی کابینہ کے ہمراہ مزارِ اتاترک پر حاضری

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی نئی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ جمہوریہ ترکیہ کے بانی  کے مزار  پر حاضری دی ہے۔

صدر ایردوان اور ان کی کابینہ نے مزار اتاترک پر حاضری   دی اور پھول کی چادر چڑھائی  اور   ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی  جس کے بعد  ترکیہ کا قومی ترانہ  بجایا گیا۔

بعد ازاں، ایردوان نے مزارِ اتاترک پر رکھی گئی وزٹنگ بک میں  اپنے تاثرات کو قلمبند کیا ۔

عظیم اور محترم اتاترک

ہم صدارتی نظام حکومت کی دوسری مدت میں  اپنی  نئی  کابینہ کے ارکان کے ہمراہ آپ کے حضور میں حاضر ہیں ۔ آج، اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد کر تے ہوئے  ترک  صدی کی تعمیر کے لیے اپنے سفر پر بڑی سرعت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترکیہ کے صدر کی حیثیت سے ہم اپنی کابینہ کے ساتھ مل کر ترکیہ کے 85 کروڑ عوام کی محبت سے خدمت کریں گے۔ ہم اپنے جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ پر بڑے جوش و خروش سے فخر محسوس کررہے ہیں ۔ آپ  نے ہمیں جو امانت سپرد کی ہے ۔ اس سال اللہ و تعالی کی رضامندی سے   ترکیہ کے سنہری دور میں داخل ہو رہے ہیں  ۔ اللہ و تعالی اس موقع پر  ہمیں اپنی قوم  کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے اور آپ کی مغفرت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں