ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں ہزاروں افراد کی مظاہروں میں شرکت

فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال کی توسیع کرنے والی متنازعہ اصلاحات کے خلاف آج 14ویں ملک گیر بڑے پیمانے پر ہڑتال اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

سرکردہ یونینوں کی کال  پر ، بہت سے شعبوں، خاص طور پر توانائی اور نقل و حمل سمیت کئی ایک شعبوں  سے تعلق رکھنے والے  10 لاکھ کے قریب افراد ، ہڑتال اور احتجاج  میں  حصہ لے رہے ہیں۔

مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت پیرس اور اس کے اطراف میں صبح کے اوقات سے ہی نقل و حمل کے مسائل کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

فرانس بھر میں  خاص طور پر پیرس، لیون، مارسیلی اور بورڈو کے شہروں میں250  پوائنٹس پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

حالیہ سروے  کے مطابق  57 فیصد فرانسیسی آج کی ہڑتالوں اور مظاہروں کی حمایت  کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے اعلان کیا کہ مظاہروں کی وجہ سے  پیرس میں  چار ہزار جبکہ ملک بھر میں  ملک بھر میں 11 ہزار پولیس اور  کے اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

ر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے کہا کہ بیرون ملک سے انتہائی بائیں بازو کےافراد کی  ان مظاہروں میں  شرکت کی  انٹیلی جنس موصول ہونے پر اضافی اقدامات کیے گئے  ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں