ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان مخالف کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں، شمعون عباسی

  کراچی: اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کر کے تھک چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دئیے جائیں کیونکہ ایسے کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں۔اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔

شمعون عباسی نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کوانہوں نے  متعارف کرایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے جس کے لیے کچھ اداروں کی اجازت درکار ہے۔

اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا  کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں  وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں۔ ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں