ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا ‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا۔ دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دوردراز نہیں جانا پڑے گا۔ ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا۔ گاؤں کی حالت سدھارنے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔ ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں