ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: نعمان قورتلمش اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے

ترکیہ کی حزب اقتدار  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے استنبول سے اسمبلی ممبر نعمان قورتلمش قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں کروائی گئی رائے شماری کے تیسرے راونڈ میں 321 ووٹ حاصل کر کے نعمان قورتلمش اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسپیکر منتخب ہونے پر صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی اور نئے آئینی سال کے کامیاب اور خیر و برکت والا ثابت ہونے کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں نعمان قورتلمش کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

نائب صدر جیودت یلماز نے بھی سوشل میڈیا سے نعمان قورتلمش کو نئے عہدے کی مبارکباد پیش کی اور کامیابیوں کی تمنّا ظاہر کی ہے۔

وزیر اطلاعات فخر الدین آلتن  اور جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اسمبلی اسپیکر نعمان قورتلمش کو مبارکباد پیش کی  اور نیک تمّناوں کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں