ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی رکنیت کے معاملے میں منصفانہ طرزعمل ضروری ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے معاملے میں منصفانہ طرز عمل کا مظاہرہ  یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں نئے ابواب کا پیش خیمہ بنے گا۔

صدر ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

بات چیت میں یورپی کونسل کے صدر میشیل نے ایردوان کو دوبارہ صدر بننے پر مبارک باد پیش کی،اس موقع پر ایردوان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ترکیہ یورپ کا ایک اسٹریٹیجک اتحادی ملک ہے جس کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت کے لیے ٹھوس اور مثبت روابط میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

ایردوان نے مزید کہا کہ  کسٹم یونین میں توسیع ،ویزہ حصول میں نرمی،نقل مکانی اور مہاجرت سمیت انسداد دہشتگردی  کے شعبوں میں  تعاون اہم ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ   یورپی یونین مکمل رکنیت کے معاملے میں ترکیہ کے ساتھ  منصفانہ طرز عمل اپنائے گی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں