ترک قومی خفیہ ایجنسی نے عراق میں ایک اور کامیاب آپریشن کیا ہے۔
علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے گرے لسٹ میں مطلوب فہمی اوگمین اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سلیمانیہ شہر کے مضافاتی علاقے جم جمال میں پی کےکے کے بعض دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مقامی خفیہ نیٹ ورک کے تعاون سے ترک ایجنٹوں نے چھاپہ مارا۔
اس آپریشن میں پی کےکے کے گرے لسٹ میں مطلوب دہشتگرد فہمی اوگمین اور اس کے دو ساتھیوں مہمت صالح چاکال اور ڈرائیور احمد محمد علی کو ہلاک کر دیا گیا ۔
فہمی اوگمین سال 1993 کے دوران تنظیم میں شامل ہوا تھا جو کہ ترکیہ میں متعدد تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔