ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام سامنے آگیا

لاہور: پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنا لی، جس کا نام اب منظر عام پر آ گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام فائنل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام ‘‘استحکام پاکستان’’ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں  عشائیہ دیا جائے گا جس میں ارکان کو پارٹی کے نام سے آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کی جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر نئی سیاسی جماعت اور اس کے منشور کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں