ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے  پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل سے رہا ہونے والے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی، جس کے بعد وہ زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے احتراز کیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل سے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو رہا کردیا گیا تھا، جہاں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں