ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے، جس میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کیا جب کہ مزید ایک رکن بھی حکومت کی جانب سے نامزد ہوگا جس کے لیے مصطفیٰ رمدے مضبوط امیدوار ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پی سی بی کے انتخابات کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔نجم سیٹھی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے 2014ء کا آئین مکمل بحال کردیا ہے۔ 90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوچکاہے۔ ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کرلیا گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا جب کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں