ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا احمد آباد میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پی سی بی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر احمد آباد میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا سوائے فائنل میچ کے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجم سیٹھی نے بارکلے اور ایلارڈائس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے آئی سی سی سے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو حکومت سے اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے،آئی سی سی کے سربراہان نے گزشتہ ہفتے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (BCCI)پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی طرف سے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی 50 اوور کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے پڑوسی ملک نہ جائے۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں