ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اطلاعات کا تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ

اسلام آ باد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرنٹ اکاونٹ اور تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعوی کردیا۔ کہتی ہیں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا، ایکسپورٹس، ای پاکستان، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی ٹرن ارانڈ پاکستان کے ستون ہیں، اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار اور روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا، ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ترقی کے نئے مواقع اور انہیں با اختیار بنائیں گے۔

weمریم اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے، یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں