ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدے کے ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے، وہ منگل کے روز میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے تاہم یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے اور وہ بے گناہ ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور تمام ری پبلکن امیدواروں میں اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں